26 مارچ 2011 - 19:30

پاکستان اور ہندوستان کے خارجہ سکریٹریوں کے مابین عنقریب ہونےوالی ملاقات میں ممبئ دہشت گردانہ حملوں سمیت مختلف معاملات زیر غور آئيں گے۔

ابنا: پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات اٹھائیس اور انتیس مارچ کو نئي دہلی میں ہوگي جس میں دہشت گردی کے علاوہ قیدیوں کے تبادلے منشیات کے کنٹرول اور ویزے کے حصول میں آسانی سمیت آٹھ مختلف موضوعات پر بات چیت کی جائے گي۔واضح رہے پاکستان اور ہندوستان کے خارجہ سکریٹریوں کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے ماحول میں ہونےجارہی ہے جب ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کو تیس مارچ کو موہالی میں ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ورلڈکپ کا سیمی فائنل ميچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ ہندوستانی وزیر اعظم کے اس دعوتنامے کو مبصرین، کرکٹ ڈیپلومیسی کا نام دے رہے ہیں اور اگر پاکستان نے یہ دعوت قبول کرلی تو دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کو کافی حدتک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔پاکستان میں ذرائع ابلاغ نے اس دعوت نامے کو منموہن سنگھ کی طرف سے لگائے گئے امن کے چھکے کا عنوان دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110